ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : ریت نکالنے کے لئے جلدی ملے گی اجازت - کیا ہٹی کیری گیٹ پر ٹول وصولی بند ہوگی ؟

کاروار : ریت نکالنے کے لئے جلدی ملے گی اجازت - کیا ہٹی کیری گیٹ پر ٹول وصولی بند ہوگی ؟

Fri, 18 Nov 2022 18:59:10    S.O. News Service

کاروار،18؍ نومبر (ایس او نیوز) اُترکنڑا  ڈپٹی کمشنر پربھو لنگا نے ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع شمالی کینرا میں سی آر زیڈ علاقے میں ندیوں سے ریت نکالنے پر جو پابندی لگی ہے اس میں نرمی لاتے ہوئے جلد ہی یہاں ریت نکالنے کے لئے اجازت دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔
    
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں نیشنل گرین ٹریبونل نے ریت نکالنے کے لئے جو اجازت دی ہے اس کے بارے میں سمجھا جا رہا ہے کہ اس کا اطلاق صرف اڈپی ضلع پر ہوگا ، لیکن ماضی میں ندیوں سے ریت نکالنے کے معاملے میں ساحلی علاقے کے تینوں اضلاع نے مشترکہ لائحہ عمل اپنایا تھا ۔ اس ضمن میں جنوبی کینرا کے ڈی سی نے حال ہی میں ریت نکالنے سے متعلق معاملات کی نگراں کمیٹی کی میٹنگ منعقد کرکے صلاح و مشورہ کیا ہے ۔ اب اسی طرز پر شمالی کینرا میں بھی اس کمیٹی کی میٹنگ طلب کرکے ریت نکالنے کی اجازت دینے پر غور اور فیصلہ کیا جائے گا۔
    
سورتکل ٹول گیٹ بند کیے جانے کے پس منظر میں اخبار نویسوں نے جب پوچھا کہ شمالی کینرا میں فورلین توسیعی کام ادھورا ہونے کی وجہ سے کیا ہٹی کیری ٹول گیٹ پر وصولی بند کی جائے گی تو ڈی سی جواب دیا کہ اس سلسلے میں نیشنل ہائی وے اتھاریٹی کے افسران کے ساتھ  میٹنگ منعقد کرکے اس موضوع پر گفتگو کی جائے گی۔ 


Share: